کراچی:(اے پی پی) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم کے رکن اور کراچی کے ڈپٹی میئر کے لئے نامزد ارشد وہرا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ارشد وہرا کو کراچی کے ڈپٹی مئیر کے لئے نامزد کیا ہے اس لئے انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے سندھ اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کے دوران ارشد وہرا نے اپنا استعفیٰ اسپیکر آغا سراج درانی کو پیش کیا تھا جسے منظور کرلیا ہے۔اسپیکر آغا سراج درانی نے ان کا استعفیٰ منطور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کے رکن کی حیثیت سے ارشد وہرا کا کردار شاندار رہا ہے، انہیں یقین ہے کہ وہ جہاں جائیں گے اچھا ہی کام کریں گے۔