خبرنامہ سندھ

ایم کیوایم پارٹی آئین میں ترمیم کا مسودہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ کرسکی

اسلام آباد (اے پی پی) متحدہ قومی موومنٹ پارٹی آئین میں ترمیم کا مسودہ ایک ہفتے بعد بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ کر سکی ۔ کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ آئین کے قابل عمل ہونے کیلئے الیکشن کمیشن میں پیش ہونا لازمی ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ نے ایک ہفتہ قبل پارٹی آئین میں ترمیم کر کے بانی ایم کیو ایم کا فیصلوں کی توثیق کا اختیار ختم کر دیا تھا ، مگر ابھی تک پارٹی آئین کا ترمیمی مسودہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں کیا جاسکا ۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق الیکشن کمیشن میں موجود پارٹی آئین ہی قابل عمل ہوتا ہے ۔ متحدہ کے انٹرا پارٹی الیکشن کی مدت ختم ہو چکی ہے ، متحدہ کو اسی آئین کے تحت الیکشن کرانے ہونگے جو الیکشن کمیشن میں موجود ہے۔