خبرنامہ سندھ

ایم کیوایم پاکستان و لندن نے عشرت العباد سے متعلق نہال ہاشمی کا بیان غیر ذمہ دارانہ قراردیدیا

کراچی / لندن(ملت + آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور لندن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو دہشت گردی کی علامت قرار دیئے جانے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان امین الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نیعشرت العباد سے متعلق غیر ذمیدارانہ گفتگو کی، اس طرح کے بیانات مسلم لیگ (ن) کی دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں ہے، جب مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ ترین قیادت ایم کیوایم کے مرکز خود چل کر آتی تھی اس وقت نہال ہاشمی جیسے لوگوں کو ایم کیوایم دہشت گرد تنظیم نہیں لگتی تھی۔ کراچی آپریشن کا آغاز بھی گورنر ہاؤس میں نواز شریف صاحب نے اسحاق ڈار ، چوہدری نثار اور خود موصوف کے ہمراہ فخریہ انداز میں شروع کیا تھا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے، نہال ہاشمی پہلے کونسلر کا الیکشن جیت کر دکھائیں، وہ مسلم لیگ (ن) کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں، امید ہے (ن) لیگ نہال ہاشمی سے ان کے بیان کی وضاحت طلب کرے گی۔