خبرنامہ سندھ

ایم کیوایم پاکستان کا لندن سیکریٹریٹ کوجواب دینےکیلئےاجلاس طلب

کراچی: ( ملت+ آئی این پی) ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کا اجلاس صبح نو بجے ہو گا۔ تمام ارکان کو خواجہ اظہار کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خواجہ اظہار کہتے ہیں ایم کیو ایم لندن کی جانب سے جو اعتراضات اٹھائے گئے ہیں آج کے اجلاس میں ان کا جواب مل جائے گا۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےپچاس ارکان میں سے اس وقت کچھ ملک سے باہر ہیں جبکہ تین مستعفی بھی ہو چکے ہیں۔