خبرنامہ سندھ

ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو پیپلزپارٹی میں شامل

ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو پیپلزپارٹی میں شامل

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیرو سوہو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ہیر سوہو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں دیئے گئے عشائیے کے روزپی پی شامل ہوگئی تھی اور ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اب سندھ اسمبلی میں نہیں آؤں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں خواتین کی عزت نہیں ہوتی، ایم کیوایم میں خواتین کے ساتھ کیا کچھ ہوتاہے پریس کانفرنس میں بتاؤں گی، اس جماعت سے کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ زیادہ خواتین کیوں جا رہی ہیں۔
نثارکھوڑوں کی بھی تصدیق
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے بھی ہیرو سوہو کی پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم کی 2 خواتین پیپلزپارٹی میں شامل ہوئی ہے جن میں ہیرسوہو اور نائلہ منیر شامل ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ دونوں خواتین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔