خبرنامہ سندھ

ایم کیوایم کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ

کراچی: (آئی این پی) ایم کیو ایم کے تحت لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں 1992ء کے شہداء کے ایثال ثواب کیلئے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی آپریشن پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ بتائیں کہ ویڈیو کلپس کہاں سے آئے، کراچی آپریشن کو پونے تین سال ہو گئے ہیں، مطلوب غیرمطلوب اور غیرمطلوب مطلوب کیسے ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سوالوں کا جواب دیا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 1992ء میں پہلا ریاستی آپریشن کر کے ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنوں کو قتل کیا گیا، ایم کیو ایم کو ہر دور میں کاٹنے کی کوشیش کی گئی، جس کے باعث ایم کیو ایم قومی سطح کی جماعت نہیں بن سکی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی وکٹ ایم کیو ایم کی قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز آباد چھوڑ کر خیابان سحر نہ جانے والوں کو مطلوب بنایا جا رہا ہے مگر ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے والے تسلیم کر لیں کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ آج بھی کم نہیں ہوا ہے۔