خبرنامہ سندھ

ایم کیوایم کو لندن سے الگ کر کے خود مختار کردیا: فاروق ستار

ایم کیوایم کو لندن

ایم کیو ایم کو لندن سے الگ کر کے خود مختار کر دیا: فاروق ستار

کراچی: (ملت آن لائن) ایم کیو ایم کو لندن سے الگ کر کے خود مختار کر دیا، 2018ء میں متحدہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی، فاروق ستار کی حیدر آباد میں پریس کانفرنس۔ عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی؟ جو مچھلیاں چھوٹی ندیوں میں چلی گئی تھیں، واپس دریا میں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کو وہی لوگ ختم کر سکتے ہیں جو جاگیردارانہ نظام کی پروڈکٹ نہیں ہیں، جو گلے سڑے نظام کی پروڈکٹ ہیں، وہ اس ملک کا نظام نہیں چلا سکتے، آج 180 مقدمات نیب میں ہیں مگر ہمارے خلاف ایک بھی مقدمہ نہیں ہے، ہم نے اپنے پلے سے دیا، عوام کے ٹیکس پر کبھی ڈاکہ نہیں ڈالا۔

……………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…کراچی: کینٹ سے لانڈھی سٹیشن تک ریلوے اراضی پر قبضے کا انکشاف

کراچی: (ملت آن لائن) کینٹ سے لانڈھی سٹیشن تک ریلوے اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد کے ایم سی آپریشن کیلئے تیار ہے اور ٹریک کے اطرف 200 فٹ تک کی غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کراچی میں سینکڑوں ایکٹر ریلوے اراضی پر قبضہ ہے۔ غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات سرکلر ریلوے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔ ریلوے حکام کی اپیل پر کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس نے بڑے آپریشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ کراچی کینٹ سٹیشن سے لانڈھی سٹیش تک کئی کلو میٹر طویل ٹریک کے اطراف سینکڑوں ایکٹر ریلوے اراضی پر ہزاروں غیرقانونی مکانات، دکانیں اور تجاوزات مسمار کرنے کیلئے کے ایم سی ٹاسک فورس نے سروے مکمل کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کے مطابق ٹریک کے دونوں اطراف 200 میٹر تک ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے ریلوے حکام کی جانب سے مارکنگ کی جائے گی۔ کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس کی جانب سے سروے رپورٹ ریلوے حکام اور میئر کراچی کو ارسال کر دی گئی ہے۔ غیرقانونی تعمیرات و تجاوازت کے خآتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنا کر رواں ماہ ریلوے اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔