کراچی:(اے پی پی)اظہار رائے پر پابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی علامتی بھوک ہڑتال میں ایم کیوایم کے رہنماوٴں سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کراچی پریس کلب کے باہر تین روز سے جاری ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں کارکنوں اور رہنماوٴں سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی ہے، متحدہ رہنماوٴں نے خطاب میں کہا کہ ایم کیوایم کے قائد کی تقاریر کے نشر ہونے پر پابندی کا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں نے اظہار رائے پر پابندی کیخلاف نعرے بازی کی اور پارٹی کے حق میں دعائیہ کلمات بھی کہے۔