خبرنامہ سندھ

ایم کیوایم کےقائد سمیت 40 سےزائد رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی: (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد سمیت 40 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں ڈاکٹر فاروق ستار، حنید لاکھانی، امین الحق، قمر منصور، محفوظ یار خان، عارف خان، شاہد پاشا، اظہار احمد سمیت 40 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اشتعال انگیز تقاریر، حساس اداروں کے خلاف اکسانے اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ رینجرز کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔