ایم کیوایم کے بہت سے رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت چاہتےہیں، ڈاکٹرعاصم
کراچی:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے بہت سے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔ کراچی میں کرپشن ریفرنسز کی سماعت کے لئے احتساب عدالت پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو بدظن اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، جو پارٹیاں کراچی اور صوبے کی سیاست کررہی ہیں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائیگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا، ملک ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے سب کو دعوت عام دیتا ہوں۔