خبرنامہ سندھ

ایم کیوایم کے واٹس ایپ پر لندن سےرابطےابھی تک برقرار

کراچی: (آئی این پی) ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار متحدہ کے بانی اور لندن سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔ فیصلے پاکستان میں ہونے کا نعرہ بھی لگ چکا لیکن رابطے ابھی بھی برقرار ہیں۔ متحدہ کی سنٹرل انفارمیشن کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ میں لندن رابطہ کمیٹی نہ صرف موجود ہے بلکہ تمام سرگرمیوں سے بھی آگاہ ہے۔ ایم کیو ایم کی سنٹرل انفارمیشن کمیٹی کا یہ واٹس اپ گروپ صحافیوں کی سہولت کے لئے بنایا گیا تھا، جسے ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔