خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کی پی پی پی کے عشائیے میں شرکت افسوسناک ہے، فیصل سبزواری

ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کی پی پی پی کے عشائیے میں شرکت افسوسناک ہے، فیصل سبزواری

کراچی:(ملت آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کی وزیراعلی ہاؤس کے عشائیے میں شرکت افسوسناک ہے۔ سینیٹ الیکشن کے موقع پر سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا کہ پارٹی میں باہمی اختلافات کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا اور ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کیا۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگوں سے پی پی پی نے رابطہ کیا ہے، ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی سے درخواست ہے کہ اختلافی صورتحال سے نالاں ہو کر پی پی پی کو فائدہ پہنچانا پارٹی کے ساتھ ناانصافی ہے، ایم کیو ایم کی دو خواتین اراکین کی وزیراعلی ہاؤس کے عشائیے میں شرکت افسوسناک ہے، ایک شخص کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچانا مناسب نہیں ہے۔
متحدہ کے دونوں گروپوں کا مشترکہ امیدواروں کا اعلان
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اور خالد مقبول نہیں چاہتے کہ اختلافات کی وجہ سے ووٹ تقسیم ہوں، اسی لیے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کیا، ایم کیو ایم کے اختلافات کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا، ایم کیو ایم متحد ہوچکی ہے، ہمیشہ تنظیم ہی امیدوار نامزد کرتی تھی، 5 فروری سے شروع ہونے والی اختلافی صورتحال افسوسناک اور روایت شکنی تشویشناک ہے، ایم کیو ایم کی اس صورتحال کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا۔ فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ اور ن لیگ سے رابطہ ہے، کوشش ہے کہ سینٹ کی پانچ نشستوں پر جیتیں، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں، فاروق ستار کے امیدوار کامران ٹیسوری ہیں۔