خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم آج نشتر پارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایم کیو ایم پاکستان آج نشتر پارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، فاروق ستار کہتے ہیں کراچی کے باسی تقسیم کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے ، فیملی میلے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ کراچی کا نشتر پارک بنا ایم کیو ایم پاکستان کا پنڈال ، رات فیملی میلہ سجا آج سیاسی میدان لگے گا ۔ نشتر پارک میں ایم کیو ایم پاکستان اپنا پہلا جلسہ کر رہی ہے ۔ فاروق ستار کا کہنا ہے جو بہت بولتے ہیں انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا ۔ جلسے سے پہلے فیملی میلہ بھی لگایا گیا ، خواتین اور بچوں نے فیس پینٹنگ کرائی ، شاپنگ کی ، جھولوں اور کھانے پینے کے سٹالز پر خوب رش رہا ۔ نشتر پارک میں فیملی میلہ تو خوب رہا اب سیاسی میلہ کامیاب کرانے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان پوری طرح سرگرم ہے ۔