خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم اپنے منشور کے ساتھ قائم ودائم رہے گی، رابطہ کمیٹی

ایم کیو ایم اپنے منشور کے ساتھ قائم ودائم رہے گی، رابطہ کمیٹی
کراچی:(ملت آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے انتخابی نشان اور منشور کے ساتھ قائم ودائم رہے گی جب کہ کل جو ہوا وہ ایک سیاسی اتحاد تھا جو تمام جماعتوں میں ہوتا رہتا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کل کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی جب کہ کل کی پریس کانفرنس سے کچھ ابہام پیدا ہوگئے جس کی وضاحت ضروری تھی، ایم کیو ایم اپنے انتخابی نشان اور منشور کے ساتھ قائم ودائم رہے گی جب کہ کل جو ہوا وہ ایک سیاسی اتحاد تھا جو تمام جماعتوں میں ہوتا رہتا ہے، ایم کیو ایم جیسے کل تھی ویسے آج بھی ہے اور رہے گی۔ کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ان کے فیصلوں سے متفق ہیں اور ان کی سربراہی میں پوری طرح سے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جیتی ہوئی نشستوں پر کسی سے اتحاد نہیں کرے گی۔