کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار آج اہم پریس کانفرنس میں اہم اعلانات اور نئی حکمت عملی وضع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار آج دوپہر3 بجے اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستاراہم اعلانات اور نئی حکمت عملی وضع کریں گے، پارٹی کی تنظیمی صورت حال، معاشی بحران پر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم میں کوئی نیا دھڑا نہیں بن رہا، ایم کیوایم کونظریاتی خطوط پر استوار کرنا میرا مشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے نظریاتی اور مخلص کارکنان کوجوڑوں گا، اب ایم کیوایم کوایک نظریہ کے تحت چلایا جائے گا۔
فاروق ستارکا انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا مطالبہ
یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارنےانٹراپارٹی الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا 23 اگست کو ایم کیوایم کومیں نے بچایا، ایم کیوایم پاکستان نظریاتی قائم کرنے کےمشن پرنکل چکا ہوں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان مشکل صورت حال سے دو چار ہے، ایم کیو ایم کراچی کی سطح پر17 سے 4 قومی اسمبلی نشستوں پرآئی، آئندہ ضمنی اوربلدیاتی الیکشن کے اچھے نتائج کیے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔