خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم عسکری ونگ کے کارکن گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) رینجرز نے کراچی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ ایم کیو ایم عسکری ونگ کے دو کارکنان کو گرفتار کرکے زیر زمین چھپایا اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا ۔ رینجرز نے شہر قائد میں بد امنی پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی ، مصدقہ اطلاع پر گارڈن میں کارروائی کرکے دو ملزمان اصغر خان اور محمد عباس کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے ۔ رینجرز نے ملزمان کی نشاندہی پر خالی پلاٹ سے اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کیا ہے ۔ اسلحہ میں 8 ایس ایم جی ، 7 رپیٹرز ، 2 سیون ایم ایم رائفل ، 3 پستول اور 9882 مختلف اقسام کے رائونڈز اور 3 تیس بور پستول شامل ہیں ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا ۔