خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم لندن کے رہنماء کنور خالد یونس رہا

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایم کیو ایم لندن کے رہنماء کنور خالد یونس کو رہا کر دیا گیا ہے۔ کنور خالد یونس کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر کراچی پریس کلب کے باہر سے گرفتار کر کے ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا تھا۔ کنور خالد یونس کی طبیعت کی خرابی اور ایم پی او کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔