خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم لندن کے 7 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی: (ملت+اے پی پی) عزیز آباد جناح گراونڈ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ہونے والے 7 کارکنان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں اشتعال انگیزی اور شہریوں کو اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ناظم کراچی وسیم اختر کی جیل سے رہائی کے بعد عزیز آباد جناح گراونڈ پہنچنے پر ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔