خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس؛ سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ ثبوت پر جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد:(اے پی پی ) وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں سرفراز مرچنٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو فراہم کردہ ثبوتوں پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں سرفراز مرچنٹ کے پاکستان میں ایف آئی اے کو ریکارڈ کرائے گئے بیان کی روشنی میں تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جو ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سرفراز مرچنٹ کی جانب سے فراہم کردہ ثبوتوں کا بھی جائزہ لے گی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکا خیل کی سربراہی میں پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو 30 دن کے اندر کام مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائے گی۔منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی معاونت کے لیے سرفراز مرچنٹ لندن سے پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایف آئی اے حکام کو شواہد فراہم کیے تھے۔