خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم نےتادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا

کراچی: (آئی این پی) دفاتر پر چھاپوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم سراپا احتجاج ہے۔ ایم کیو ایم نے کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا ہے۔ اسلم آفریدی، ذاکر قریشی، یوشف شہوانی اور اسد اللہ سمیت کئی اہم رہنماء اور کارکنان کیمپ میں موجود ہیں۔ فاروق ستار اور کنور نوید جمیل نے بھی اس کیمپ میں شرکت کی۔ کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جب تک گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔