خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم پاکستان کا جلسہ کرنے کا اعلان

کراچی: (ملت+اے پی پی) فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں 30 دسمبر کو کراچی کی تاریخ کے بڑے جلسہ کا اعلان کر دیا۔ متحدہ پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا جلسہ ’’سو سنار کی ایک لوہار کی‘‘مثال ہو گا۔ فاروق ستار آئندہ الیکشن میں اپنی تمام نشستوں پر کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ کہتے ہیں الیکشن 2018 میں ہوں یا پہلے متحدہ اپنی نشستوں میں اضافہ کرے گی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا متحدہ پاکستان صرف پاکستان کی سیاست کر رہی ہے۔ کراچی کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کا قلعہ تھا، آج بھی ہے۔