خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم پاکستان کا نئے گورنر سندھ کی تقرری پر تحفظات کا اظہار

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سندھ کے نئے گورنر کی تقرری پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ نئے گورنر کی تقرری پر صوبے کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کو اعتماد میں نہ لینا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ بہتر ورکنگ ریلیشنز میں یہ مناسب ہوتا کہ گورنر کی تبدیلی کے فیصلے پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا جاتا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان ایم کیو ایم کے نامزد گورنر تھے اور انہوں نے صلاحیت کے ساتھ صوبے کی خدمت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں کی شخصیت پر کوئی اعتراض نہیں اور گورنر کی تعیناتی وفاق کا اختیار ہے۔