خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رہنما آج اہم اعلان کریں گے

ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رہنما آج اہم اعلان کریں گے

کراچی؛(ملت آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایک اور رہنما آج پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال آج انتہائی اہم پریس کانفرنس کریں گے اور اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ان کی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے ایم کیو ایم پاکستان کو خیرباد کہتے ہوئے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے 11 ارکان اسمبلی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے 14 دسمبر کو پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ فاروق ستار نے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اور سلمان بلوچ جب کہ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار کو الیکشن کمیشن سے نااہل کرنے کی استدعا کی۔

…………….

…..اس خبر کو بھی پڑھیے….بندوق کے ساتھ سیلفی بناتے ہوئےنوجوان جاں بحق

کراچی: (ملت آن لائن) ملیر کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں فائرنگ سے اسد نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان سیکیورٹی گارڈ تھا اور بندوق کے ساتھ سیلفی بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوا۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈآکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اہل خانہ نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ اسد کے والد کے مطابق واقعہ خودکشی نہیں قتل کی واردات ہے۔ دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عمیر اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔