ایم کیو ایم پاکستان کے لاہور دفتر کو نامعلوم افراد نے تالے لگادیے
لاہور(ملت آن لائن) میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دفتر میں مبینہ طور پر ڈکیتی کے بعد نامعلوم افراد نے تالے لگا دیے۔ ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار نے دفتر میں تالہ لگائے جانے کی شدید مذمت کی جب کہ مقامی رہنماؤں نے متعلقہ تھانے میں دفتر پر قبضے کی کوشش کرنے کی درخواست بھی جمع کرادی۔ رکن رابطہ کمیٹی وسیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ مرکزی رہنماؤں کی ہدایت پر پولیس کو پنجاب آفس میں نامعلوم افراد کی جانب سے تالے لگانے کی اطلاع کردی گئی ہے اور پولیس کی موجودگی میں تالے توڑ دیے گئے۔ وسیم کھوکھر کے مطابق دفتر میں موجود سامان، ایل ای ڈی،کمپیوٹرز اور اہم دستاویزات غائب ہیں۔