اسلام آباد (اے پی پی)ایم کیو ایم کے را سےمبینہ روابط پرایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں،اس سلسلے میںایف آئی اے نےسرفرازمرچنٹ کو15مارچ کودن دس بجے طلب بھی کرلیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سرفرازمرچنٹ کوسیکشن160کےتحت پیشی کاحکم دیاگیاہے،سرفرازمرچنٹ نہ آئے تو عدالت کے ذریعےانہیں طلب کیاجائےگا۔ سرفراز مرچنٹ کی جانب سے ایم کیو ایم اور اسکی قیادت پر لگائے گئے الزامات پرایف آئی اے منی لانڈرنگ، ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید اور را کی جانب سے ایم کیو ایم کی فنڈنگ کے الزامات کی تفصیلی چھان بین کریگی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سرفراز مرچنٹ الزامات پر تحقیقات کیلئے انکوائری ایف آئی اے کے سپرد کی تھی۔