کراچی: (اے پی پی)پارٹی قیادت کے بیانات پر پابندی کیخلاف ایم کیو ایم نے آج سے چار روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا، فاروق ستارکہتے ہیں کہ ایم کیوایم قائد کوچھ ماہ سے آئینی وقانونی حق سے محروم رکھا گیا اگر ہم نے دھرنا دیا تو وزیراعظم باہر نہیں جاسکیں گے۔ کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرپریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے بیانات کی نشرواشاعت پرگذشتہ چھ ماہ سے پابندی عائد ہے۔بلاجواز پابندی کے خلاف آج سے بائیس فروری تک پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ فاروق ستارنے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے قائد پرعائد پابندی کو آرٹیکل انیس کے تحت ہٹایا جائے۔۔آئینی حقوق سے متعلق درخواستوں پرپندرہ دن سے ایک ماہ میں فیصلہ سنادیاجاتا ہے،ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث چینی صدرنہ آسکے ایم کیوایم نے دھرنا دیا توصدرپاکستان اوروزیراعظم باہرنہیں جاسکیں گے ،انہوں نے کہ پارٹی قائد کے پندرہ کے راشن جمع کرنے والی بات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں انہوں وسیع ترتناظرمیں بات کی۔