خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم کا پی ایس 127 کا نتیجہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

کراچی: (آئی این پی) ایم کیو ایم نے پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد عدالت میں نتیجہ چیلنج کرنے عدالت جائیں گے ۔ پی ایس 127 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے غلام مرتضی بلوچ نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی ہے جس کے شواہد وہ اکھٹے کر رہے ہیں ۔ شواہد جمع ہونے کے بعد باضابطہ طور پر نتیجہ عدالت میں چیلنج کریں گے ۔