خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم کیخلاف سازش مائنس ون فارمولے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے :فاروق ستار

کراچی:(اے پی پی)ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت کہتے ہیں ایکس وائی زیڈ مسئلے کا حل نہیں ، اسٹیبلشمنٹ قائد سے بات کرے ، فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سازش کا مقصد مائنس ون فارمولے کو عملی جامہ پہنانا ہے ، مصنوعی قیادت قبول نہیں کریں گے ۔ مصطفیٰ کمال نے الزام لگائے تو رابطہ کمیٹی والے بھی امڈ آئے ۔ جوابی وار میں پریس کانفرنس کو کمرشل فلم کی قسط کہہ کر پکارا ، ندیم نصرت نے اسٹیبلشمنٹ کو بھی للکارا ، بولے پراکسی پارٹیاں بنانے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ، ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کی کوشش بند کرکے متحدہ قائد سے بات کی جائے ، یہ سوال بھی اٹھایا کہ الزامات میں حقیقت ہوتی تو کیا متحدہ کو بڑا مینڈیٹ ملتا ، ؟ کیا ایک ٹیلی فون آپریٹر کو ناظم بنانا غلطی تھی ؟؟؟ ڈاکٹر فاروق ستار نے مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کو “ڈرٹی پالیٹیکس” قرار دیا ، کہتے ہیں سازش کا مقصد مائنس ون فارمولے کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بیک ڈور سے کسی کی انٹری کروائی جا رہی ہے ، مصنوعی قیادت پہلے قبول کی نہ آئندہ کریں گے ۔ فاروق ستار نے کہا کہ چند لوگ مخصوص حالات میں بھارت گئے تھے ، اگر” را ” کے ایجنٹ ہوتے توکیا پرویز مشرف اقتدار میں متحدہ کو ساتھ ملاتے ، ؟ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما نے شعر بھی سنائے ۔