خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، دوخواتین گرفتار

کراچی: (آئی این پی) کراچی میں ایم کیو ایم کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ نجی ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث دو خواتین پکڑی گئیں جبکہ متحدہ لندن سیکریٹریٹ کے عسکری ونگ کے دو ملزم گرفتار کر لیے گئے ۔ رات گئے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے یونٹ سیکٹر آفسیز اور یونٹ آفیسز پر تالے ڈال دیئے گئے ہیں ۔ نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا میں دفاتر کے باہر تالے ڈال دیئے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دفاتر کے باہر پرچہ چسپا کر دیا گیا جس میں بغیر اجازت دفاتر کھولنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے احکامات درج ہیں ۔