خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی 25 مقدمات میں ضمانت منظور

کراچی:(اے پی پی)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی 25 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ضمانت کی درخواست دے رکھی تھی جس پر عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کو سات روز کے لئے 10۔10 ہزار روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ سات روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کریں ۔ خواجہ اظہار کے خلاف اشتعال کرنے پر معاونت کرنے پر 25 مقدمات درج ہیں