کراچی:(اے پی پی)متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم اور رابطہ کمیٹی کے سابق کنوینئر وسیم آفتاب نے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفیٰ کمال کی قیام گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق کنوینئر وسیم آفتاب کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سوچتے تھے کہ کارکنان اتنی محنت کرتے ہیں لیکن انہیں آخر میں اتنی ذلت کیوں ملتی ہے، جس شخص کی عزت کے لئے ہم نے دشمنیاں لیں، جس شخص کے نام پرلوگوں نے جانیں دیں وہ دراصل خود اس قوم کی لنکا ڈھانے میں آگے آگے ہے، ہم سمجھتے تھے کہ اس قوم کا لیڈر ہمیں مشکلات سے نکالے گا۔