کراچی:(اے پی پی)ایم کیو ایم کے دو ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کردیئے ہیں ۔ استعفے ارسال کرنے والوں میں افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر کے نام شامل ہیں ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں اراکین نے ایم کیو ایم سے ناطہ توڑ کر مصطفیٰ کمال کی پارٹی پاک سر زمین میں شمولیت اختیار کرلی تھی ، دونوں اراکین کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے جہاں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی دونوں اراکین کی اسمبلی رکنیت کے حوالے سے ضروری کارروائی کریں گے ۔