خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار وسیم اختر میئرمنتخب

کراچی (اے پی پی) ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار وسیم اختر میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی میئر کی نشستوں پر کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولنگ میں 308 میں 294 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار برائے میئر وسیم اختر نے 198 سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ ایم کیو ایم کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔وسیم اختر کو سینٹرل جیل کر اچی سے ووٹ ڈالنے کیلئے لایا گیا تھا۔منتخب مئیر اور ڈپٹی مئیر کی تقریب حلف برداری 30 اگست کو ہو گی۔