خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم کے کارکن دھمکیاں دے رہے ہیں، ارم عظیم

کراچی:(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کی مستعفی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ انہیں امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکن دھمکیاں دے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارم عظیم فاروقی نے ٹوئٹ کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکن انھیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔