خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم کے 10 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی: (اے پی پی) انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ ، گھیرائو اور ہنگامہ آرائی کی منصوبی بندی کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے 10 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا ۔ دس ملزمان نے جیل جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ وکلا کی ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ایم کیو ایم کے دو ملزموں کو بھی جیل بھیج دیا گیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں آرٹلری پولیس نے دس گرفتار ملزمان کو پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے ان ملزمان کو جیل بھیج دیا اور پولیس کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ ملزمان پر جلائو گھیراو اور ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمات درج ہیں ۔ ان ملزمان کی کل مجسٹریٹ کے روبرو شناخت پریڈ کرائی جا چکی ہے ۔ کیسز میں گرفتار ملزمان کی تعداد 54 ہے ۔ ملزمان نے جیل جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا ئے ۔