خبرنامہ سندھ

ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں پردرج مقدمات میں فرد جرم عائد

کراچی(اے پی پی)ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں پردرج مقدمات میں فرد جرم عائدکر دی گئی،ملزمان نےصحت جرم سے انکار کیا ہے،عدالت نےگواہان اورتفتیشی افسران کو طلب کرلیا۔گذشتہ سال مارچ میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیے گئے 26 کارکنوں پر درج مقدمات میں کراچی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فرد جرم عائد کردی،تمام کارکنان کوگذشتہ سال مارچ میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد،عدالت نےگواہان اورتفتیشی افسران کو طلب کرلیا ہے۔