خبرنامہ سندھ

اینٹی کرپشن کی کارروائی، ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن شُکری رحمان گرفتار

کراچی(اے پی پی)کراچی میں اینٹی کرپشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر شُکری رحمان کو گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائرکٹرسندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن شُکری رحمان پر اپنے محکمے میں مالی کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات ہیں۔اس کے علاوہ ان پر اپنی من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دینے کا بھی الزام ہے۔ شُکری رحمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔