کراچی(آئی این پی )کراچی میں اینٹی کرپشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شْکری رحمان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن پولیس نے کہاہے کہ ڈائرکٹرسندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن شْکری رحمان پر اپنے محکمے میں مالی کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر اپنی من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دینے کا بھی الزام ہے۔ شْکری رحمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔