کراچی:(اے پی پی)حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ تحریک انصاف کے امیدوار امجد اللہ خان نے رات گئے نائن زیرو پر پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے امیدوار کمال ملک کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس میں امجدا للہ خان نے شکایات کی پٹاری کھول دی۔ کہتے ہیں کہ مقامی قیادت نے الیکشن میں کسی قسم کا تعاون نہیں کیا۔ امجد اللہ خان اس موقع پر عمران خان سے بھی نالا ں نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک مرتبہ بھی فون کر کے صورتحال معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اچھے انسان ہیں لیکن پارٹی چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ این اے 245 کا نتیجہ بھی این اے 246 سے مختلف نہیں ہو گا۔