خبرنامہ سندھ

این اے 258 ، ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

کراچی: (ملت+اے پی پی) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 258 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کے امکان روشن ہیں ۔ ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ کراچی میں این اے 258 میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا ، پولنگ کا سلسلہ جاری ، ضلع ملیر میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ، الیکشن کیلئے 287 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 68 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس جبکہ 219 حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔ این اے 258 کی نشست ن لیگ کے عبدالحکیم بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اور اسمبلی رکنیت سے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔ عبدالحکیم بلوچ اب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں ، الیکشن کیلئے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔