خبرنامہ سندھ

ایڈیشنل سیکرٹری اوپنین سمیت ڈپٹی سیکرٹری قانون اور کسنٹنٹ کو فوری ہٹانے کا حکم

کراچی (ملت + آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جناب جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے محکمہ قانون پر کنٹریکٹ پر ملازتیں فراہم کرنے سے متعلق دائر درخواست پر محکمہ قانون سے ایڈیشنل سیکریٹری اوپنین سمیت ڈپٹی سیکریٹری قانون او رکسنٹنٹ فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے اس بارے میں نوٹی فکیشن اور سمری آج جمعہ کو طلب کرلی ،جمعرات کو سماعت کے موقع پر عدالت نے کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ،جس میں بتایا گیا کہ محکمہ قانون میں 32 ملازمین کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں،16 ملازمین آئی ٹی سپورٹ کے لئے رکھے گئے ہیں آئی ٹی ملازمین میں ہارڈ وئیر،نیٹ ورک ٹیکنیشن بھری ہیں،دیگر 16 ملازمین نچلے درجے پر چوکیدار اور نائب قاصد کے عہدے پر کام کررہے ہیں،عدالت نے سماعت کے موقع پر ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ ان ملازمین کو بھرتی کرنے کے لئے اخبارات میں اشتہار ات دئیے گئے تھے ،اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بھرتی کے لئے پوری کارروائی مکمل کی گئی تھی ،باقی کنٹریکٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری ،اور کلسنٹنٹ کو ہٹادیا گیا ہے ،اس موقع پر عدالت نے کہا کہ نوٹی فکیشن پیش کیا جائے ،اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ نوٹی فکشین جاری نہیں کیا گیا،سمری ارسال کردی گئی ہے ،عدالت نے حکم دیا کہ فوری طور پر سمری اور نوٹی فکیشن پیش کیا جائے۔