کراچی:(اے پی پی)ای او بی آئی کے شیئرز میںکرپشن سے متعلق کیس میں ملزمان کے وکلا نے وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے اختیارات کو چیلنج کردیا۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ای او بی آئی کے شیئرز میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نمبر 2 کو کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کررکھی ہے جس پر فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔ اس موقع پرتفتیشی افسر سراج پہنور کا کہناتھا کہ اس عدالت کو کیس چلانے کا اختیارہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے 10 مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔مفرور ملزمان میں خرم افتخار، شہزاد افتخار، نجیم، فائزہ اور دیگر شامل ہیں۔ کیس میں اے کے ڈی سیکیورٹیز کے سی ای او فرید عالم، ڈائریکٹرز طارق آدم اور محمد اقبال گرفتار ہیں جبکہ 3ملزمان حنا ڈھیڈھی، واحد خورشید اور محمد ایوب عبوری ضمانت پر ہیں۔