کراچی (آئی این پی)اے ایس پی کیماڑی ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث نکلے،سپیشل برانچ نے اے ایس پی کے خلاف کارروائی کیلئے ایڈیشنل آئی جی کوانکوائری رپورٹ جمع کرا دی۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل برانچ نے انکوائری رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کو دے دی ہے۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے ایس پی بلال قیوم کے خلاف فوجی کارروئی کی جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بلال قیوم اسمگلر سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے ہیں۔(اح)