خبرنامہ سندھ

اے این ایف کی کارروائی بھاری مقدارمیں چرس برآمد

کراچی :(اے پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے این ایف کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل منگی کی سربراہی میں ٹول پلازہ کراچی کے قریب بس کے خفیہ خانوں سے 200 پیکٹ میں 225 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم خلیل حسین ولد نذیر حسین کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کارروائی میں ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام عباس میمن کی سربراہی میں مہڑھ بائی پاس کے قریب ایک بس اڈے پر چھاپہ مار کر ملزم علی اکبر ولد قربان علی کے قبضے سے 8 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔