کراچی : اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں عائشہ منزل کے قریب اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان درمحمد اور طارق حسین کو گرفتار کرلیا۔
اے سی ایل حکام کے مطابق گرفتار ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ملزمان سے 5 مسروقہ گاڑیاں، اسلحہ اورمنشیات برآمد ہوئی ہے۔
اے اسی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ملزم درمحمد پہلے بھی 36 مقدمات میں گرفتارہوکرضمانت پر رہا ہو چکا ہے، ملزم درمحمد اب تک 1500سے زائد گاڑیاں چوری کرچکا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں تین سال کے دوران 96 سرکاری گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئی تھیں، گروہ کو بلوچستان سے چلایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں اے سی ایل سی پولیس نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹرگینگ کے چھ کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔