خبرنامہ سندھ

اے ٹی ایم فراڈ کیس: عدالت نے دو چینی باشندوں کو سزا سنادی

اے ٹی ایم فراڈ کیس: عدالت نے دو چینی باشندوں کو سزا سنادی

کراچی:(ملت آن لائن) عدالت نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث دو چینی باشندوں کو سزا سنادی۔کراچی میں چند ماہ قبل اے ٹی ایم اسکمنگ کے ذریعے فراڈ کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا جس میں کئی شہریوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقوم نکلوائی گئی تھیں۔صارفین اور بینکوں کی شکایات پر ایف آئی اے نے فوری ایکشن لیا اور کراچی کے نجی بینک میں اسکمنگ لگاتے ہوئے دو چینی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جن کا مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ کراچی کی مقامی عدالت نے اے ٹی ایم فراڈ اسکینڈل میں ملوث دونوں چینی باشندوں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی ہے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک ایک سال قید اور فی کس 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملزمان فراڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے، دونوں چینی باشندوں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔