کراچی:(اے پی پی)القائدہ بر صغیر کے ملزم ڈاکٹر عثمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے ملزم ڈاکٹر عثمان کی گرفتاری گزشتہ روز ظاہر کی تھی اور اسے آج اے ٹی سی کورٹ کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا گیا ۔ پولیس نے عدالت سےملزم کے 5روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ،جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے،ملزم پر پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنےکا الزام ہے۔ خطرناک ملزم کی عدالت سے واپسی پر پولیس وین خراب ہوگئی ۔