کراچی:(آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کے خلاف اے کےڈی سیکورٹیز کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔درخواست کی سماعت جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔اے کے ڈی سیکورٹیز کا موقف تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے توہین عدالت کی ہے ۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے اپنے حکم میں مقدمہ درج کرنے سے نہیں روکابلکہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے نے قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا ہے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اے کے ڈی سیکورٹیز کی درخواست مسترد کردی۔