کراچی: (اے پی پی)سندھ ہائیکورٹ نے ای او بی آئی کے شیئرز میں کرپشن سے متعلق کیس میں اے کے ڈی سیکیورٹیز کے3 افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز کے3 افسران کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ جسٹس فاروق شاہ پرمشتمل بینچ نے پڑھ کر سنایا۔ اس سے قبل وکلا کے دلائل کے بعد جسٹس عبد الرسول میمن پرمشتمل بینچ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ ملزمان میں اے کے ڈی سیکیورٹیز کے سی ای او فرید عالم، 2 ڈائریکٹرز محمد اقبال اور طارق آدم شامل ہیں۔تینوں افسران پر ای او بی آئی شیئرز میں کرپشن کا الزام ہے۔