خبرنامہ سندھ

بارباربلدیاتی انتخابات کیوں ملتوی ہوتےہیں: بلاول

کراچی: (آئی این پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہر صورت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے، بار بار بلدیاتی انتخابات کیوں ملتوی ہو جاتے ہیں، اس سازش کے بارے میں وزیر اعلیٰ سندھ سے جاننا چاہتا ہوں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج پر مجبور کر رہی ہے، احتجاج کا فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ دو سال میں مکمل کر لیں گے، جس سے پورے کراچی کو پانی فراہم کیا جائے گا۔